اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

ارکان اسمبلی اشیائے ضروریہ کے نرخ خود چیک کریں: وزیر اعلی پنجاب

25 Oct 2024
25 Oct 2024

(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ارکان اسمبلی کو روٹی، آٹا اور دیگر اشیائے ضروریہ کے نرخوں میں اتار چڑھاؤ کا جائزہ لینے کی ہدایت کر دی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے سرگودھا کے رکن صوبائی اسمبلی منور حسین اور سیالکوٹ کے رکن پنجاب اسمبلی محمدفیض نے ملاقات کی، وزیر اعلیٰ پنجاب نے ارکان اسمبلی کو ترقیاتی منصوبوں اور سی ایم انیشیٹو کی مسلسل مانیٹر نگ کا حکم دے دیا۔

مریم نواز  نے ارکان اسمبلی کو روٹی، آٹا اور دیگر اشیائے ضروریہ کے نرخوں میں اتار چڑھاؤ کا جائزہ لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پنجا ب واحد صوبہ ہے جہاں روٹی اور آٹا سب سے سستا ہے، روٹی اور آٹے کے نرخ میں کمی اور استحکام کیلئے سیاسی اور انتظامی ٹیم کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں عوامی خدمت کا قابل تحسین تاریخی معیار قائم کریں گے، پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پرائس کنٹرول کا باقاعدہ نظام اور علیحدہ محکمہ قائم کر رہے ہیں، عوام کو مہنگائی کی وجہ سے پہنچنے والی معاشی تکلیف کا آزالہ ہماری ترجیحات میں سرفہرست ہے۔

اس موقع پر ارکان اسمبلی نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو متعلقہ حلقوں کے مسائل اور عوامی ضروریات سے آگاہ کیا، ارکان اسمبلی نے مریم نواز کے عوامی فلاح کیلئے شروع کیے گئے منصوبوں کو سراہا اور کاشتکاروں کے لئے تاریخی اقدامات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے