اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیر اعظم سے پاکستانی مشنز میں نو تعینات اتاشیوں کی ملاقات

24 Oct 2024
24 Oct 2024

(لاہور نیوز) وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے بیرون ملک پاکستانی مشنز میں نئے تعینات ہونے والے کمیونٹی و لیبر ویلیفئر اتاشیوں نے ملاقات کی۔

 

وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستانی مشنز میں نئے تعینات اتاشیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اطمینان ہے کہ آپ لوگوں کا تقرر ایک انتہائی شفاف عمل کے ذریعے ہوا ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی کی فلاح و بہبود آپ کی اولین ترجیح ہونی چاہئے۔

وزیر اعظم  نے کہا کہ سمندر پار پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں جن کی بدولت اربوں ڈالرز کا قیمتی زرمبادلہ پاکستان پہنچتا ہے، پاکستان کے مفادات کو ہمیشہ ملحوظ خاطر رکھیں، بیرون ملک پاکستان کا تشخص اجاگر کرنے کے لئے بھرپور کوشش کریں۔

شہباز شریف نے نو تعینات افسران کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ہدایت کی کہ پاکستان میں کاروبار اور سرمایہ کاری لانے کے حوالے سے بھی مواقع تلاش کریں۔

ملاقات کے دوران نو تعینات افسران  نے وزیر اعظم کو اپنے متعلقہ سٹیشنز کے حوالے سے اپنے لائحہ عمل سے آگاہ کیا، ملاقات میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی، وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران  بھی موجود تھے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے