اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

انسداد فیک نیوز کے حوالے سے قانون سازی کی جا رہی ہے، سپیکر پنجاب اسمبلی

24 Oct 2024
24 Oct 2024

(لاہور نیوز) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان سے اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کے وفد نے پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی، ان کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی میں انسداد فیک نیوز کے حوالے سے قانون سازی کی جا رہی ہے۔

یو این ڈی پی کے وفد میں قیصر اسحاق، ڈاکٹر علی البیاتی، عثمان ظفر، بابر یعقوب، حمیرہ جاوید اور چودھری امجد مان شامل تھے، یو این ڈی پی کے وفد نے پنجاب اسمبلی کو محفوظ ڈیجیٹل ماحول کے حوالے سے آگاہی سیشنز فراہم کرنے میں مدد دینے کی تجویز دی۔

یو این ڈی پی نے سپیکر ملک محمد احمد خان کی فیک نیوز کے مسئلے کو اجاگر کرنے اور پارلیمنٹیرینز کی اس اہم معاملے پر معاونت کرنے کے اقدام کو سراہا۔

سپیکر ملک محمد احمد خان  نے کہا کہ حکومت سوشل میڈیا پر فیک نیوز کی روک تھام کے لیے اقدامات کر رہی ہے، فیک نیوز کے سدباب کے لیے یو این ڈی پی کا کردار تعمیری اور قابل ستائش ہے، فیک نیوز کے سدباب کے لیے یو این ڈی پی لوگوں کو آگاہی فراہم کرنے کے لیے آگاہی سیشنز کا اہتمام کرے۔

ملک محمد احمد خان نے کہا کہ یو این ڈی پی اور موجودہ حکومت کے مقاصد مشترک ہیں، فیک نیوز کے سدباب کے لیے حکومت یو این ڈی پی کو ہر ممکنہ معاونت فراہم کرے گی، سچ تک رسائی ہر ایک کا بنیادی حق ہے، بد قسمتی سے سوشل میڈیا کے غلط استعمال سے لوگوں کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں انسداد فیک نیوز کے حوالے سے قانون سازی کی جا رہی ہے، تعلیمی اداروں میں سوشل میڈیا کا صحیح استعمال اور فیک نیوز کے خاتمے کے لحاظ سے سلیبس کو ترتیب دینا ہو گا۔

وفد نے یو این ڈی پی کو حکومت کی جانب سے فراہم کردہ سپورٹ پر سپیکر ملک محمد احمد خان کا شکریہ ادا کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے