اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

ملک کو پولیو سے پاک بنانے کیلئے اپنی کوششوں میں ثابت قدم ہیں، شہباز شریف

24 Oct 2024
24 Oct 2024

(لاہور نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہے ملک کو پولیو سے پاک بنانے کے لئے اپنی کوششوں میں ثابت قدم ہیں۔

پولیو کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہم انسداد پولیو کے حوالے سے آگاہی اور اس موذی مرض کے مکمل خاتمے کیلئے اپنے عزم کی تجدید کے لئے متحد ہیں، پولیو ایک ایسی بیماری جس نے دنیا بھر میں لاکھوں بچوں کو متاثر کیا ہے، پاکستان پولیو کے خاتمے کے مشن میں عالمی برادری کے ساتھ کھڑا ہے۔

وزیراعظم نے کہا ہماری حکومت ایک ایسے مستقبل کو یقینی بنانے کے لئے کوشاں ہے جہاں کوئی بچہ اس بیماری سے متاثر نہ ہو، ہمارے ہیلتھ ورکرز اور ڈبلیو ایچ او، یونیسیف اور بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن جیسے بین الاقوامی شراکت داروں کی انتھک محنت کی وجہ سے ہم نے پولیو کے کیسز کو کم کرنے میں نمایاں پیش رفت کی ہے تاہم سکیورٹی خدشات، پولیو ویکسین کے بارے غلط معلومات اور دور دراز علاقوں تک رسائی جیسی رکاوٹیں تاحال درپیش ہیں، ان رکاوٹوں کے باوجود ہمارے ہیلتھ ورکرز ہر بچے کو قطرے پلانے کے لئے بہادری سے کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے