اپ ڈیٹس
  • 303.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

اقوامِ متحدہ کے قیام کو 79 برس مکمل، کشمیر کے معاملے پر مکمل خاموشی

24 Oct 2024
24 Oct 2024

(لاہور نیوز) اقوامِ متحدہ کے قیام کو 79 برس مکمل ہوگئے لیکن کشمیر کے معاملے پر اقوامِ متحدہ مکمل خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے ۔

24 اکتوبر 1945 کو اقوامِ متحدہ، سکیورٹی کونسل اور اقوامِ متحدہ چارٹر وجود میں آئے، اقوام متحدہ اب تک مسئلہ کشمیر پر متعدد قراردادیں منظور کر چکی ہے ، اپریل 1948 کو اقوامِ متحدہ کی قرارداد 47 کے مطابق کشمیر کی آزادی اور حق خود ارادیت کو یقینی بنایا جائے۔

نومبر 1951 کو اقوامِ متحدہ کی قرارداد 96 کے مطابق کشمیر میں آزاد اور غیر جانبدار انتخابات کروانے کی قرارداد بھی منظور ہوئی ، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے باوجود ہندوستان کشمیریوں کو حق خودارادیت نہیں دے سکا۔

اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے کشمیر کو 1948 میں ناجائز طور پر ضم کیا گیا، آرٹیکل 370 کی تنسیخ اقوام متحدہ کی قرارداد 47 کی کھلی خلاف ورزی ہے، مقبوضہ کشمیر میں اب تک ڈھائی لاکھ سے زائد کشمیری شہید، 7 ہزار سے زائد ماورائے عدالت قتل جبکہ ایک لاکھ ستر ہزار سے زائد گرفتاریاں ہو چکی ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں سوا لاکھ املاک نذرِ آتش جبکہ 12 ہزار خواتین کے ساتھ زیادتی کی جا چکی ہے۔

2019 کے بعد سے اب تک مقبوضہ کشمیر میں سب سے طویل مدتی انٹرنیٹ کی بندش جاری ہے ، ہندوستان کے غاصبانہ قبضے کے خلاف اقوام متحدہ کو ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے