اپ ڈیٹس
  • 303.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

سموگ، فضائی آلودگی کا سبب بننے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز، سینکڑوں گرفتار

24 Oct 2024
24 Oct 2024

(لاہور نیوز) لاہور پولیس نے سموگ اور فضائی آلودگی کا سبب بننے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا۔

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق سموگ کی رو ک تھام کیلئے جاری مہم کے دوران رواں سال فضائی آلودگی کا سبب بننے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن میں 192 مقدمات درج کیے گئے جبکہ 204 ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔

سٹی ڈویژن میں 55، کینٹ میں 70، سول لائنز میں 21، صدر میں 05، اقبال ٹاؤن میں 05 اور ماڈل ٹاؤن میں 48 ملزمان کو فضائی آلودگی پھیلانے پر گرفتار کیا گیا ہے، دھواں چھوڑنے والی ٹرانسپورٹ، فصلوں کی باقیات جلانے اور فضائی آلودگی کا سبب بننے والی فیکٹریوں اور بھٹہ مالکان کے خلاف بھی کارروائیاں جاری ہیں۔

سی سی پی او لاہور صدیق کمیانہ نے کہا ہے محکمہ پولیس سموگ کے تدارک کیلئے متعلقہ محکموں کو بھرپورمعاونت فراہم کر رہا ہے، سموگ کا باعث بننے والے عناصر کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لائی جا رہی ہے۔

سی سی پی او لاہور نے ہدایت کی ہے کہ سیف سٹی کے کیمروں کی مدد سے سموگ کا باعث بننے والی گاڑیوں کو ٹریس کر کے کارروائی عمل میں لائی جائے، ٹریفک پولیس دھواں چھوڑنے والی وہیکلز کے خلاف اقدامات میں تیزی لائے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے