23 Oct 2024
(لاہور نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے پنجاب اسمبلی کا 17 واں اجلاس کل 25 اکتوبر کو طلب کر لیا ہے۔
پنجاب اسمبلی کا 17 واں اجلاس 25 اکتوبر 2024 بروز جعمہ دوپہر 2 بجے ہو گا، اجلاس کی صدارت سپیکر ملک محمد احمد خان کریں گے ،اس سلسلے میں اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، پنجاب اسمبلی کے 25 اکتبوبر اجلاس میں پنجاب کے پوسٹ بجٹ پر عام بحث کی جائے گی۔
پنجاب اسمبلی رولز میں ترمیم کے بعد پنجاب کے بجٹ پیش کرنے کے بعد بھی اسمبلی میں عام بحث لازم قرار دی گئی، پنجاب کے بجٹ کی منظوری کے بعد بجٹ کہاں کہاں خرچ ہوا اور کتنا خرچ نہ ہو سکا اس پر بھی بحث ہو گی، پنجاب اسمبلی اجلاس کی صدارت سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کریں گے۔