اپ ڈیٹس
  • 303.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کی درخواست، سپرنٹنڈنٹ کو نوٹس

23 Oct 2024
23 Oct 2024

(لاہور نیوز) عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کی درخواست پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس جاری کردیا گیا۔

عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو کل کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔

جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کے روبرو کیس کی سماعت میں سلمان اکرم راجا اور فیصل چودھری عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اختیار کیا کہ عمران خان کی وکلاء سے بھی ملاقات نہیں کروائی جاتی۔

عدالت نے استفسار کیا کہ کیا لوکل کمیشن سے رابطہ ہوا تھا؟ جس پر وکیل نے بتایا کہ جی ہم لوکل کمیشن کو رپورٹ کرتے رہے ہیں اور وہ بھی کرتے رہے لیکن ابھی رابطہ نہیں ہوا۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کمیشن بنانے کا مقصد ہی یہی تھا کہ مسائل نہ بنیں۔

وکیل نے عدالت کو بتایا کہ کئی دنوں سے بجلی نہیں ہے، کوریڈور میں نکلنے تک نہیں دیا جا رہا جس پر عدالت نے ہدایت کی کہ الگ سے درخواست دائر کردیں۔

بعد ازاں عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو نوٹس جاری اور نمائندہ مقرر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے حکم دیا کہ نمائندہ کل عدالت پیش ہو اور ساتھ ہی عدالت نے سماعت کل تک کے لیے ملتوی کردی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے