23 Oct 2024
(ویب ڈیسک) پاکستانی خاتون پولیس افسر کاشاندار اعزاز، ایس پی بینش فاطمہ نے انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف چیفس آف پولیس ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کا کہناتھا کہ ایس پی بینش فاطمہ واحد پاکستانی خاتون ہیں جو عالمی ایوارڈ کے لئے منتخب ہوئیں،امریکہ میں منعقدہ آئی اے سی پی کانفرنس میں ایس پی بینش فاطمہ کو بین الاقوامی ایوارڈ سے نوازا گیا۔
آئی جی پنجاب نے ایس پی بینش فاطمہ کو پاکستان اور پنجاب پولیس کا نام روشن کرنے پر مبارکباد دی اور کہا ایس پی بینش فاطمہ جیسی ہونہار پولیس افسران پنجاب پولیس کا فخر اور قیمتی سرمایہ ہیں۔