23 Oct 2024
(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے ارکان پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرنے والوں میں ایم پی اے صفدر حسین ساہی اور محمد زبیر خان شامل تھے، ملاقات کے دوران ڈویلپمنٹ،عوامی مسائل، سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر گفتگو کی گئی۔
ارکان پنجاب اسمبلی نے وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کے عوامی فلاحی ویژن کو سراہا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت مسلم لیگ (ن) کا منشور اور ہماری اولین ترجیح ہے، مختصر مدت میں پنجاب کو حقیقی معنوں میں ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے۔