اپ ڈیٹس
  • 303.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

آئینی ترامیم کو نہیں مانتے، اس بار پورا پاکستان بلاک کریں گے: علی امین گنڈاپور

22 Oct 2024
22 Oct 2024

(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ آئینی ترمیم جونہیں مانتے، ہم اس کیخلاف احتجاج کرینگے اور اس بار پورا پاکستان بلاک کریں گے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں  نے کہا کہ  آئینی ترامیم  آزاد عدلیہ پر حملہ ہیں، ان کو نہیں مانتے، احتجاج کے لیے اس بار پورے پاکستان سے لوگ اسلام آباد  آئیں گے، علی امین گنڈاپور  نے کہا کہ آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے والوں کو پارٹی سے نکالیں گے، پارٹی سے غداری کرنے والوں کو فارغ کیا جائےگا، بزدل لوگوں کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں، ہمارا احتجاج حکومت سے جان چھڑانے تک جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ ترمیم کے حق میں ووٹ دینے والوں کو پارٹی کی جانب سے شوکاز نوٹس کیا جائے گا، ہم ڈٹے ہوئے ہیں،وقت بدلے گا ہم اپنا مینڈیٹ واپس لیں گے، برے وقت میں سب کا پتہ چل رہا ہے۔

 وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ ایسی حکومت نے ترامیم پاس کی جو خود جعلی ہے، آئینی ترمیم کے خلاف آواز اٹھائیں گے ، قانونی حق استعمال کرینگے، باجوڑ میں مبارک زیب کو ٹکٹ نہ دینے کا میرا فیصلہ ٹھیک تھا یہ لوٹا نکلا، مبارک زیب کے مقابلے میں پارٹی رہنماؤں  نے قربانیاں دیں، مبارک زیب نے صرف اپنا ووٹ نہیں بیچا باجوڑ کا حق بیچا ہے۔

علی امین گنڈاپور  نے کہا کہ پُرامن رہنا ہے سیاسی تحریک ہے سیاسی طریقے سے چلے گی، آنسو گیس اور ہر طرح کی فسطائیت کا مقابلہ کرنا آسان نہیں، پورے پاکستان کو بلاک کریں گے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے