اپ ڈیٹس
  • 303.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

انٹراپارٹی انتخابات: الیکشن کمیشن کی دیگر فریقین کو درخواستیں پی ٹی آئی کو دینے کی ہدایت

22 Oct 2024
22 Oct 2024

(لاہور نیوز) الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) انٹراپارٹی انتخابات کیس کی سماعت کرتے ہوئے دیگر درخواست گزاروں کو درخواستوں کی نقول پی ٹی آئی کو فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔

الیکشن کمیشن میں ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت کی، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، اکبر ایس بابر اور نوید انجم کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔

ممبر کے پی نے اکبر ایس بابر سے استفسار کیا کہ کیا آپ نے بھی انٹرا پارٹی الیکشن کرایا ہے؟ اس پر انہوں نے کہا کہ ہم نے کوئی انٹرا پارٹی الیکشن نہیں کرایا۔

بیرسٹر گوہر  نے کہا کہ ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو فائنل آرڈر کرنے سے روکا ہے۔

ممبر کے پی نے کہا کہ ہمارے پاس یہ اختیار نہیں کہ ہم آپ کو دوبارہ انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا کہیں، کمیشن نے دیگر درخواست گزاروں کو درخواستوں کی نقول پی ٹی آئی کو فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔

بیرسٹر گوہر  نے کہا کہ انٹرا پارٹی الیکشن کے خلاف پانچ درخواستیں دائر کی گئی ہیں جبکہ اکبر ایس بابر  نے کہا کہ الیکشن کمیشن اب پانچ سال تک دوبارہ انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کی ہدایت نہیں کر سکتا۔

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو درخواست گزاروں کی درخواستوں پر جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔

وکیل نوید انجم نے کہا کہ ہمارا کیس کاغذات نامزدگی جمع ہونے سے متعلق ہے جس پر کمیشن نے کہا کہ ہم اگلی سماعت پر پہلے آپ کی گزارشات سن لیں گے، بعدازاں کیس کی سماعت 14 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے