اپ ڈیٹس
  • 303.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

قومی اسمبلی کا اجلاس طلب، 23 نکاتی ایجنڈا جاری

22 Oct 2024
22 Oct 2024

(لاہور نیوز) قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام طلب کر لیا، اجلاس کا 23 نکاتی ایجنڈا جاری ہو گیا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان نرسنگ کونسل ترمیمی بل پیش کیا جائے گا، آرٹیکل ایک سو اٹھانوے اور ایک سو چالیس میں ترمیم کا بل پیش کیا جائے گا، سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا پر جھوٹی خبروں کے سد باب سے متعلق قرارداد پیش کی جائے گی۔

اجلاس میں ڈسکوز کی طرف سے زائد بلنگ اور ٹیکنالوجی پارکس کے قیام سے متعلق قرارداد بھی پیش کی جائے گی، غزہ میں معصوم بچوں اور خواتین کی وحشیانہ ہلاکتوں اور لبنان میں تباہ کن حملوں کی مذمت کیلئے قرارداد پیش کی جائے گی۔

اس کے علاوہ ریڈیو پاکستان کے ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن کے فوائد کے عدم ادائیگی سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا جائے گا، سیلز ٹیکس کی وصولی میں بڑے پیمانے پر مبینہ غبن سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس بھی پیش کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے