اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا 18 واں اجلاس طلب

22 Oct 2024
22 Oct 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا 18واں اجلاس آج سہ پہر 3 بجے طلب کر لیا گیا۔

اجلاس کا 55 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا جس کے مطابق 15ویں، 16ویں اور 17ویں کابینہ اجلاس کے منٹس کی توثیق ہو گی، پنجاب کے مالیاتی و ترقیاتی امور پر کابینہ کے فیصلوں کی منظوری متوقع ہے، قانون سازی اور نجکاری سے متعلق کابینہ کمیٹی کے فیصلے بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔

کابینہ اجلاس میں نیشنل ڈیٹا بیس اتھارٹی اور پنجاب حکومت کے معاہدے پر غور ہو گا، پنجاب ساف پانی اتھارٹی کے چیئرمین کی نامزدگی کا معاملہ زیر بحث آئے گا، پنجاب موٹر وہیکل آرڈیننس 1965 میں ترامیم کا معاملہ زیر غور آئے گا۔

اجلاس میں بہاولپور سے لودھراں تک سپیڈو بس سروس کے اجرا کی منظوری متوقع ہے، اقلیتی تقریبات (دیوالی اور بابا گرو نانک کا جنم دن) کے لئے اقتصادی پیکج پر غور ہو گا، مرکزی حکومت سے جاری کردہ گرین پاکستان پروگرام کے فنڈز کی توثیق کا امکان ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے