اپ ڈیٹس
  • 303.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سکیورٹی خدشات: اڈیالہ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی

22 Oct 2024
22 Oct 2024

(لاہور نیوز) احتساب عدالت اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت کی، عمران خان کی جانب سے معاون وکیل انصر کیانی جبکہ نیب کی جانب سے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عدالت میں پیش ہوئے۔

ایڈووکیٹ انصر کیانی نے کہا کہ تھوڑا وقت دے دیں میں سینئر کونسل سے کنفرم کر لیتا ہوں، سینئر وکلاء اسلام آباد ہائی کورٹ میں مصروف ہیں میں ہدایات لے کر عدالت کو بتاتا ہوں جس پر عدالت نے کیس کی سماعت میں وقفہ کر دیا۔

وقفے کے بعد سماعت دوبارہ شروع ہوئی تو انصر کیانی نے عدالت میں پیش ہو کر بتایا کہ جیل میں سکیورٹی کے حوالے سے نوٹیفکیشن میں توسیع ہوگئی ہے اڈیالہ جیل میں اس وقت کیس کی سماعت نہیں ہو سکتی۔

جس پر احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت 28 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں سکیورٹی خدشات کے باعث قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی میں مزید توسیع کر دی گئی ہے اور سپرنٹنڈنٹ جیل نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کیسز کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کر دی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے