22 Oct 2024
(لاہور نیوز) سموگ کے تدارک کیلئے کارروائیاں جاری ہیں، 328 اینٹوں کے بھٹے مسمار کئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق سموگ کے تدارک کے لئے ادارہ ماحولیات پنجاب متحرک ہو گیا، یکم اکتوبر سے اب تک اینٹوں کے328 بھٹوں کو مسمار کر دیا گیا، گزشتہ 20 دنوں کے دوران پنجاب بھر میں 1487 صنعتی یونٹس اور اینٹوں کے4 ہزار بھٹوں کی انسپکشن بھی کی گئی۔
ادارہ ماحولیات پنجاب کے مطابق 20 دنوں کے دوران 93 انڈسٹریل یونٹس اور اینٹوں کے 72بھٹوں کو سیل کر دیا گیا، پنجاب بھر میں 1415 یونٹس اور بھٹوں کو نوٹسز اور 145 ایف آئی آرز درج ہوئیں، صوبہ بھر میں 17559 دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی انسپکشن جبکہ 5192 کے چالان اور 600 گاڑیوں کو بند کر دیا گیا۔
ترجمان ادارہ ماحولیات پنجاب کا کہنا ہے سموگ سیزن میں ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رہیں گی۔