اپ ڈیٹس
  • 303.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

چیف جسٹس آف پاکستان کی تقرری کیلئے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج طلب

22 Oct 2024
22 Oct 2024

(لاہور نیوز) 26 ویں آئینی ترمیم منظور ہونے کے بعد چیف جسٹس پاکستان کی تعیناتی کیلئے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، کمیٹی کا اجلاس آج شام 4 بجے طلب کیا گیا ہے۔

خصوصی پارلیمانی کمیٹی کیلئے تمام 12 ممبران کے نام سپیکر آفس کو موصول ہونے کے بعد کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

خصوصی پارلیمانی کمیٹی کیلئے سینیٹ سے چار نامزد ممبران مسلم لیگ ن کے اعظم نذیر تارڑ، پیپلزپارٹی کے فاروق ایچ نائیک، پی ٹی آئی کے بیرسٹر علی ظفر اور جمعیت علمائے اسلام ( ف ) کے کامران مرتضیٰ شامل ہیں۔

اسی طرح خصوصی پارلیمانی کمیٹی کیلئے قومی اسمبلی کے 8 اراکین میں مسلم لیگ ن کے خواجہ آصف، احسن اقبال اور شائستہ پرویز شامل ہیں۔

پیپلز پارٹی کے راجہ پرویز اشرف اور نوید قمر جبکہ تحریک انصاف کی جانب سے بیرسٹر گوہر اور صاحبزادہ حامد رضا جبکہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رعنا انصار بھی خصوصی پارلیمانی پارٹی کا حصہ ہیں۔

خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں نئے چیف جسٹس کی تقرری کی منظوری دی جائے گی۔

واضح رہے کہ وزارت قانون سے تین سینئر ججز کا پینل طلب کیا جائے گا، 12 رکنی کمیٹی ججز کے پینل میں سے چیف جسٹس آف پاکستان کا انتخاب عمل میں لائے گی۔

موجودہ چیف جسٹس ریٹائرمنٹ سے 3روز قبل 3 سینئر ججز کا پینل سپیکر قومی اسمبلی کو ارسال کریں گے اور سپیکر قومی اسمبلی چیف جسٹس کی تقرری کیلئے ججز کا پینل کمیٹی کو ارسال کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے