22 Oct 2024
(لاہور نیوز) مہنگائی مافیا بے لگام ہو گیا، سبزیاں اور پھل منہ مانگے داموں میں فروخت ہونے لگیں۔
سرکاری ریٹ لسٹ میں 3 سبزیاں اور 6 پھل مہنگے ہو گئے، ادرک ایک ہزار روپے، لہسن 850 روپے، سبز مرچ 250 روپے، پیاز 160 روپے کلو بکنے لگا۔
اس کے علاوہ میتھی 200 روپے، پھول گوبھی 180 روپے، بینگن 150 روپے اور آلو 120 روپے کلو میں فروخت ہو رہے ہیں۔
پھلوں میں انار 650 روپے، سیب کالا کولو 300 روپے اور امرود 200 روپے کلو میں دستیاب ہے۔