21 Oct 2024
(لاہورنیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کی بہترین ٹیم کا اعلان کر دیا۔
اعلان کے مطابق ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کی بہترین ٹیم میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں، ٹیم میں جنوبی افریقہ کی لارا وولوارڈٹ، تزمین برٹس اور ملابا شامل ہیں۔آئی سی سی کی جانب سے انگلینڈ کی ڈینی وائٹ، آسٹریلیا کی میگن شٹ اور بھارت کی ہرمن پریت کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ویسٹ انڈیز کی ایفی فلیچر،ڈینڈرا ڈوٹن، بنگلادیش کی نگار سلطانہ، نیوزی لینڈ کی میری مائر،امیلیا کیر اور ایڈن کارسن ٹیم کا حصہ ہیں۔