21 Oct 2024
(لاہور نیوز) چیف جسٹس کی تقرری کے لئے پارلیمانی کمیٹی کا معاملہ، چیف جسٹس تقرری کمیٹی میں حکومت و اتحادیوں کو دو تہائی اکثریت حاصل ہو گی۔
چیف جسٹس کا تقرر بھی کمیٹی نے دوتہائی اکثریت سے کرنا ہے، پارلیمانی کمیٹی میں ن لیگ کے 4، پیپلز پارٹی 3، سنی اتحاد کونسل 2، پی ٹی آئی، جے یو آئی اور ایم کیو ایم کا ایک ایک نمائندہ ہو گا۔
ذرائع کے مطابق پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن آج رات ہونے کا امکان ہے، پارلیمانی کمیٹی کل اجلاس بلا کر ٹی او آرز طے کرے گی۔