21 Oct 2024
(لاہورنیوز) ملکی معیشت کیلئے اچھی خبر، پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ دو ماہ لگاتار سرپلس ریکارڈ ، کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق ستمبر 2024ء میں کرنٹ اکاؤنٹ 11 کروڑ 90 لاکھ ڈالر سرپلس ہوگیا جو ستمبر 2023ء میں کرنٹ اکاؤنٹ 21 کروڑ 80 لاکھ ڈالر خسارے میں تھا۔ماہانہ بنیادوں پر کرنٹ اکاؤنٹ میں 310 فیصد بہتری آئی،اگست 2024ء میں کرنٹ اکاؤنٹ 2 کروڑ 90 لاکھ ڈالر سرپلس دیکھا گیا۔
رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سالانہ 92 فیصد کم ہوا، مالی سال 2025ء کی پہلی سہ ماہی میں کرنٹ اکاؤنٹ 9 کروڑ 80 لاکھ ڈالر خسارے میں رہا۔گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 1.24 ارب ڈالر تھا۔