اپ ڈیٹس
  • 303.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

عمران خان کی ذاتی معالجین سے طبی معائنے کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر

21 Oct 2024
21 Oct 2024

(لاہور نیوز) بانی پی ٹی آئی کی ذاتی معالجین سے طبی معائنے کے لئے دائر درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کے لیے مقرر ہو گئی۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر کل 21 اکتوبر کو سماعت کریں گے، بانی پی ٹی آئی نے بیرسٹر سلمان صفدر اور خالد یوسف چودھری کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔

درخواست کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالجین کو رسائی نہیں دی جا رہی، بانی پی ٹی آئی سابق کھلاڑی اور 72 سال عمر ہے، بانی پی ٹی آئی سابق وزیراعظم ہیں، ڈاکٹر عاصم کو 15 اکتوبر کو بانی پی ٹی آئی تک رسائی نہیں دی گئی۔

ذاتی معالجین عمران خان کی میڈیکل ہسٹری سے آگاہ ہیں، ڈاکٹر عاصم یوسف ، ڈاکٹر فیصل سلطان ڈاکٹر ثمینہ نیازی کو پندرہ روزہ شیڈول کے مطابق چیک اَپ کا اجازت نامہ جاری کیا جائے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ڈاکٹر عاصم یوسف، ڈاکٹر ثمینہ نیازی اور ایک ای این ٹی ڈاکٹر کو فی الفور معائنہ کے لئے اجازت دی جائے، درخواست میں چیف کمشنر اسلام آباد اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنایا گیا ہے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے