اپ ڈیٹس
  • 303.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

26ویں آئینی ترمیم اداروں کے خلاف محاذ آرائی کا سبب بنے گی: اسد قیصر

21 Oct 2024
21 Oct 2024

(لاہور نیوز) رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے کہا ہے کہ ویں آئینی ترمیم اداروں کے خلاف محاذ آرائی کا سبب بنے گی۔

اسلام آباد:(دنیا نیوز) رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے کہا ہے کہ ویں آئینی ترمیم اداروں کے خلاف محاذ آرائی کا سبب بنے گی، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ‏کل رات کے اندھیرے میں 26 ویں آئینی ترمیم کو غیر آئینی طریقے سے منظور کیا گیا، اس ترمیم کو اتنی جلد بازی سے پاس کرانے کی کیا ضرورت تھی، سب جانتے ہیں کہ کس طرح ووٹ کو غیر آئینی طور پر خریدا گیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ترمیم غیر اخلاقی اور اداروں کے درمیان مزید محاذ آرائی کا سبب بنے گی، ووٹ کو عزت دو والوں نے ووٹ کی بے حرمتی کی، ممبران پیسوں کے عوض بِک گئے، پارلیمنٹ کی بے توقیری کی گئی، چادر اور چار دیواری کی پامالی ہوئی، ترمیم کو سینیٹ سے بھی غیر آئینی اور غیر قانونی طور پر پاس کیا گیا۔

اسد قیصرکا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا فیڈریشن کی اکائی ہے جس کے سینیٹرز کی نمائندگی نہیں تھی، اس بل کو ایک نامکمل نمائندگی سے سینیٹ سے پاس کرایا گیا، بلاول بھٹو سے سوال ہے کہ کیا یہ پیپلز پارٹی کی جمہوریت ہے؟ ممبران کو خرید کر ڈرا دھمکا کر ان کے بہن بیٹیوں کو اٹھا کر جمہوریت کو پامال کر کے 26 ویں آئینی ترمیم پاس کرائی گئی۔

رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ ہمارے جتنے سینیٹرز اور ایم این ایز نے اپنے ضمیر کا سودا کیا اور بک گئے وہ سارے غدار ہیں، بکنے والوں نے پارٹی کے ساتھ ساتھ بانی پی ٹی آئی اور قوم سے بھی غداری کی ہے، ان غداروں سے قوم خود حساب لے گی، پارٹی کو ان غداروں کے خلاف سخت ایکشن لینا چاہئے اور ان کی پارٹی رکنیت فوراً معطل کر دینی چاہئے۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام ایم این ایز اور سینیٹرز خاص کر پنجاب کے اراکین کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جو پارٹی اور بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے رہے،عمران خان کی لڑائی ان غیر آئینی قوتوں کے خلاف ہے جو ملک میں آئین و قانون اور عوامی مفادات کے خلاف کام کر رہی ہے۔

اسد قیصر نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی جنگ قانون اور آئین کی بالادستی کے لئے ہے، یہ ایک لمبی جدوجہد ہے جس میں ہم بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں،عمران کا حوصلہ ہمت اور جرات اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ وہ اس حق اور سچ کی جنگ ضرور جیتے گا اور پوری قوم اس جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے