اپ ڈیٹس
  • 303.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

بینکوں کے منافع میں سالانہ بنیاد پر کتنے فیصد اضافہ ہوا ہے؟جانئے

21 Oct 2024
21 Oct 2024

(ویب ڈیسک)رواں کیلنڈر سال کے پہلے9 ماہ میں بینکوں کے منافع میں سالانہ بنیادوں پر 19 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹاک ایکسچینج میں جمع بینکوں کے اعداد و شمارکے مطابق  بینکوں نے 295521 ملین روپے بعد ازٹیکس منافع کمایا جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے 248330 ملین روپے منافع کے مقابلہ میں 19 فیصد زائد ہے۔ادھر4 اکتوبر کو ختم ہفتے میں زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیادوں پر اضافہ جبکہ مجموعی بینک ڈپازٹس میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ 4 اکتوبر کو ختم ہفتہ میں زیرگردش کرنسی کا حجم 9032 ارب روپے رہا جو پیوستہ ہفتہ کے حجم 8817 ارب روپے کے مقابلہ میں 2.4 فیصد زائد ہے۔

ادھر 4 اکتوبر کو ختم  ہفتہ میں مجموعی بینکوں ڈپازٹس کا حجم 26721 ارب روپے رہا جوکہ پیوستہ ہفتہ کے مجموعی ڈپازٹس 27328 ارب روپے کے مقابلہ میں 2.2 فیصد کم ہے۔اسی طرح  سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز نے نئے بانڈز جاری کرکے یکم جولائی سے 16 اکتوبر کے دوران 210 ارب روپے کی بچتیں حاصل کرلیں۔ نیشنل سیونگز کے ایک افسر کے مطابق نئے بانڈز کے ذریعہ حاصل 210 ارب روپے کی بچتیں رواں مالی سال کیلٰے 1650 ارب کے ہدف کا 12 فیصد ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے