اپ ڈیٹس
  • 303.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

بشریٰ بی بی کی بیٹیوں کا والدہ سے ملاقات کیلئے عدالت سے رجوع

21 Oct 2024
21 Oct 2024

(لاہور نیوز) سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بیٹیوں نے والدہ سے ملاقات کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا۔

سپیشل جج سینٹرل اسلام آباد شاہ رخ ارجمند نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے 22 اکتوبر کو جواب طلب کر لیا، درخواست بیرسٹر سلمان صفدر اور خالد یوسف چودھری کے ذریعے دائر کی گئی ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ بیٹیوں کی اپنی والدہ بشریٰ بی بی سے تین ہفتوں سے ملاقات نہیں ہوئی، بشریٰ بی بی ناحق قید ہیں اور ان کو بنیادی حقوق سے بھی محروم رکھا جا رہا ہے، فیملی کا حق ہوتا ہے کہ وہ ہر ہفتے قیدی سے ملاقات کر سکتے ہیں۔

درخواست گزار کے مطابق سرکاری حکام کی جانب سے ملاقات سے منع کر دیا گیا، یہ بنیادی حقوق کے خلاف ہے استدعا ہے کہ جلد از جلد ملاقات کا بندوبست کیا جائے، اس حوالے سے سنجیدہ تحفظات ہیں، بعدازاں عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے