اپ ڈیٹس
  • 303.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

محکمہ تحفظ ماحولیات کا صرف شفاف علاقوں سے سموگ کی شرح ریکارڈ کرنے کا انکشاف

21 Oct 2024
21 Oct 2024

(لاہور نیوز) سموگ کی شدت غیر معمولی سطح کی جانب گامزن ہونے لگی، ایئر کوالٹی انڈیکس کے اصل اعدادو شمار پس منظر میں چلے گئے۔

محکمہ تحفظ ماحول پنجاب کے ایئر کوالٹی مانیٹرنگ سٹیشنز صرف صاف شفاف علاقوں سے اعداد و شمار اکٹھے کرنے میں مصروف ہیں، محکمہ صنعتی اور پسماندہ علاقوں کا ڈیٹا حاصل کرنے سے گریزاں ہے، یوں شہر کے اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس کا ڈیٹا مصدقہ نہ رہا۔

پنجاب یونیورسٹی قائداعظم کیمپس، ایف سی کالج کینال روڈ، ماحولیات ہیڈ آفس قذافی سٹیڈیم اور یو ایس قونصلیٹ شملہ پہاڑی کے اعدادو شمار ہی خطرناک حد تک ریکارڈ ہو رہے ہیں جبکہ محمود بوٹی بند روڈ، انڈسٹریل ایریا، قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ، سندر انڈسٹریل اسٹیٹ اور ملتان روڈ انڈسٹریل ایریا سمیت دیگر کو نظرانداز کیا جا رہا ہے۔

اسی طرح شہر کی اہم شاہراہوں جی ٹی روڈ، جیل روڈ، مال روڈ اور فیروزپور روڈ سمیت دیگر اہم شاہراہوں کے علاقوں کی ایئرکوالٹی مانیٹرنگ ہی نہیں کی جا رہی۔ 

ترجمان ادارہ ماحولیات کا مؤقف ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں محکمہ کی موبائل مانیٹر نگ موجود رہتی ہے، زیادہ توجہ مڈ سٹی کو دی جاتی ہے تاکہ شہر کی اوسط شرح کے اعدادوشمار حاصل ہو سکیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے