اپ ڈیٹس
  • 303.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

عمران خان کا ذاتی معالجین تک رسائی کیلئے عدالت سے رجوع

21 Oct 2024
21 Oct 2024

(لاہور نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ذاتی معالجین تک رسائی کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔

بانی پی ٹی آئی نے ذاتی معالجین سے طبی معائنے کے لئے درخواست عدالت میں دائر کر دی، درخواست بیرسٹر سلمان صفدر اور خالد یوسف چوہدری کی وساطت سے دائر کی گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ درخواست گزار کو ذاتی معالجین تک رسائی نہیں دی جا رہی ، ان کی عمر  72 سال ، سابق کھلاڑی اور سابق وزیراعظم ہیں ، ڈاکٹر عاصم کو 15.10.24 کو رسائی نہیں دی گئی ، ذاتی معالجین میڈیکل ہسٹری سے آگاہ ہیں۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ڈاکٹر عاصم یوسف ، ڈاکٹر فیصل سلطان، ڈاکٹر ثمینہ نیازی کو پندرہ روزہ شیڈول کے مطابق چیک اپ کا اجازت نامہ جاری کیا جائے۔

دائر درخواست میں عدالت سے یہ بھی استدعا کی گئی کہ  ڈاکٹر عاصم یوسف، ڈاکٹر ثمینہ نیازی اور ایک ای این ٹی ڈاکٹر کو بانی پی ٹی آئی کے  فی الفور معائنہ کی اجازت دی جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے