21 Oct 2024
(لاہور نیوز) غیرقانونی کمرشل استعمال اور کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پر ایل ڈی اے نے کارروائیاں کرتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں میں 226 املاک کو سربمہر کر دیا۔
ایل ڈی اے ٹیموں نے واپڈا ٹاؤن مین بلیوارڈ میں 50، جوبلی ٹاؤن میں 40، مادرملت روڈ ٹاؤن شپ میں 50، جوہر ٹاؤن میں 25 اور کینال روڈ پر 30 املاک کو سربمہر کیا، سبزہ زار میں 21 اور گلشن راوی میں 10 املاک سیل کی گئیں۔
سربمہر کی گئی املاک میں گراسری سٹورز، بیکریز، بینک، شو روم، نجی سکولز، اکیڈمیز، فارمیسی اور دکانیں شامل ہیں، ان املاک کو غیرقانونی کمرشل استعمال اور کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پر سربمہر کیا گیا ہے۔
آپریشن چیف ٹاؤن پلانر ٹو اظہر علی اور چیف ٹاؤن پلانر ون اسد الزمان کی زیر نگرانی کیا گیا۔