21 Oct 2024
(لاہور نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے 26 ویں آئینی ترمیم پر دستخط کر دیئے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے 26 ویں آئینی ترمیم کی پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد توثیق کیلئے صدر مملکت آصف علی زرداری کو ایڈوائس بھیجی تھی۔
پارلیمان سے ترمیم منظور ہونے کے بعد وزیراعظم نے آئینی ترمیم کی توثیق کیلئے صدر پاکستان کو بھیجی جانے والی ایڈوائس پر دستخط کئے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری کے دستخط کے بعد 26 ویں آئینی ترمیم باضابطہ آئین کا حصہ بن گئی۔
خیال رہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم سینیٹ اور قومی اسمبلی سے دو تہائی اکثریت سے منظور ہو چکی ہے، قومی اسمبلی میں ترمیم کے حق میں 225 اراکین نے اور مخالفت میں 12 اراکین نے ووٹ دیئے۔
ترمیم کی شق وار منظوری کےدوران تحریک انصاف سمیت اپوزیشن کے اراکین نے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔