اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری جمہوریت کی فتح ہے: محسن نقوی

21 Oct 2024
21 Oct 2024

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری جمہوریت کی فتح ہے۔

محسن نقوی نے 26 ویں آئینی ترمیم بل کی منظوری پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کے عوام کی کامیابی ہے اور اس پر اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ شکر بجا لاتے ہیں۔

انہوں نے آئینی ترمیم کی حمایت پر جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور اتحادی جماعتوں کے قائدین کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا مثبت و تاریخی کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، صدر مملکت آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، بلاول بھٹو زرداری اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سب قائدین نے 26 ویں آئینی ترمیم بل کیلئے مشترکہ طور پر انتھک محنت کی اور یہ کاوشیں ثمر آور ثابت ہوئیں، یہ آئینی ترمیم جمہوریت کی فتح ہے، مضبوط جمہوریت اور روشن جمہوری مستقبل کے تابناک سفر کی پائیدار بنیاد رکھی گئی ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ آج جیت پاکستان اور عوام کی ہوئی ہے، تمام جمہوری جماعتوں کے قائدین کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، آئینی ترمیم بل کی منظوری پارلیمنٹ کا حق ہے، آئینی ترمیم کیلئے اتفاق رائے پیدا کرنے کیلئے سب نے مل کر جو کام کیا اس کا خوبصورت نتیجہ سامنے آیا۔

وفاقی وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ اداروں کے مابین اختیارات کے توازن کے لئے یہ ترمیم کلیدی اہمیت رکھتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے