اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

آج تاریخی دن، یہ صرف آئینی ترمیم نہیں اتفاق رائے، یکجہتی کی مثال ہے: وزیراعظم

21 Oct 2024
21 Oct 2024

(لاہور نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج تاریخی دن ہے، یہ صرف آئینی ترمیم نہیں اتفاق رائے اور یکجہتی کی مثال ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی سے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ایک نیا سورج نکلے گا جس سے پورے ملک میں روشنی ہو گی۔

شہباز شریف نے کہا کہ محلاتی سازشوں کے ذریعے حکومتوں کو گھر بھیجا جاتا تھا، وزرائے اعظم کی چھٹی کرا دی جاتی تھی۔

وزیراعظم  نے کہا کہ نماز فجر کیلئے اذان ہو گئی ہے، اس میں تاخیر کا بوجھ نہیں لوں گا، ایسی آئینی ترامیم کی گئی ہیں جس سے پاکستان کا مستقبل مضبوط اور محفوظ ہو گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ نواز شریف کے ساتھ بے نظیر بھٹو شہید کو بھی خراج تحسین پیش کرنا چاہتا ہوں، بلاول بھٹو  نے اس ترمیم کیلئے خلوص دل سے محنت اور کاوش کی، مولانا فضل الرحمان کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ کاش پی ٹی آئی بھی اس آئینی ترمیم میں آتی تو بہت اچھا ہوتا، ہاؤس میں موجود لوگ ذاتی انا قربان کرکے آگے بڑھے اور اس عظیم کارنامے کو انجام دیا، منڈلاتے ہوئے خطرناک بادل جو پاکستان پر برسنا چاہتے تھے وہ ختم ہو گئے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے