21 Oct 2024
(لاہور نیوز) چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اپوزیشن کالے سانپ کی بات کرتی ہے، وہ کالا سانپ افتخار چودھری کی عدالت تھی، جہاں منتخب وزرائے اعظم کو فارغ کیا جاتا رہا۔
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترمیمی بل کی کامیابی میں مولانا فضل الرحمان کا کردار انتہائی اہم رہا، آصف زرداری کے بعد مولانا فضل الرحمان کی سیاست کو مانتا ہوں، افسوس کہ سیاسی پولرائزیشن عروج پر ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ اٹھارہویں ترمیم کے وقت مل کر آئین سے آمر کے تمام کالے قوانین کو نکالا، اب بھی جتنا ہو سکا اتفاق رائے قائم کرنے کی کوشش کی ہے، یہ ترمیم سیاسی جماعتوں اور جمہوریت کی فتح ہے۔
چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ترمیم کے حق میں ووٹ نہ بھی دے تو یہ اس کی کامیابی ہے۔