اپ ڈیٹس
  • 303.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

26 ویں آئینی ترمیم کا مقصد ایوان کی عزت اور وقار بحال کرنا ہے: خواجہ آصف

21 Oct 2024
21 Oct 2024

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کا مقصد ایوان کی عزت اور وقار بحال کرنا ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ کے ججوں کا احتساب یہ ایوان کرے گا، 17 بندوں سے پاور  لے کر پارلیمنٹ کو دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چار ایم این اے جو ایوان میں پہنچے ہیں انہوں نے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر نہیں آزاد الیکشن لڑا۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے کہا انہیں صرف جسٹس قاضی فائز عیسٰی اور فوجی عدالتوں پر اختلاف ہے اور باقی سب نکات سے اتفاق ہے، ان کے لیڈر نہیں مانے تو اب خلاف تقریریں کر رہے ہیں۔

وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ عدلیہ کے ججوں کا احتساب یہ ایوان کرے گا، عدلیہ سیاسی پارٹی بن چکی ہے، یہ کہتے تھے اکتوبر میں اپنا بندہ لا رہے ہیں، انشااللہ اکتوبر میں بھی یہی حکومت اور یہی ایوان ہو گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ واحد آدمی ہیں جنہوں نے عدلیہ کی عزت بحال کی، اسی لئے وہ عزت سے گھر جا رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے