اپ ڈیٹس
  • 303.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن فیصلے کے خلاف نظر ثانی درخواست پر سماعت آج ہو گی

20 Oct 2024
20 Oct 2024

(لاہور نیوز ) سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن فیصلے کے خلاف دائر نظر ثانی درخواست پر سماعت آج 21 اکتوبر کو ہو گی۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بینچ سماعت کرے گا، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی تین رکنی خصوصی بینچ کا حصہ ہیں ،تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی الیکشن نظرثانی کیس میں کم سے کم پانچ رکنی لارجر بینچ کی تشکیل دینے کی نئی درخواست دائر کی تھی۔

درخواست میں پی ٹی آئی نے کیس میں آئینی تشریح کا نکتہ موجود ہونے پر لارجر بنچ بنانے کی استدعا کر رکھی ہے، درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن متاثرہ فریق بن کر پارٹی کے خلاف عدالت نہیں جا سکتا تھا، بینچ کی تشکیل کیلئے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کمیٹی کے تحت لارجر بنچ بنایا جائے۔

خیال رہے گزشتہ سماعت پر حامد خان کی جانب سے خاندانی مصروفیت کے باعث التوا مانگا تھا، گزشتہ سماعت پر عدالت نے حکم دیا تھا کہ آئندہ سماعت پر مزید التوا نہیں دیا جائے گا۔

واضح رہے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے 13جنوری 2024 کو متفقہ فیصلہ سناتے ہوئے پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا تھا، عدالت نے انٹرا پارٹی انتخابات کی بنیاد پر پاکستان تحریک انصاف سے بلے کا انتخابی نشان واپس لے لیا تھا، عدالت نے الیکشن کمیشن کی اپیل منظور کرتے ہوئے قرار دیا تھا، پشاور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کی درخواست قابل سماعت ہی نہیں تھی۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے