شہرکی خبریں
ہمارے سینیٹرز نے استعفے نہ دیئے توسی ای سی کمیٹی میں فیصلہ کریں گے، اختر مینگل
20 Oct 2024
20 Oct 2024
(لاہور نیوز) سربراہ بی این پی مینگل اختر مینگل نے کہا ہے کہ ہمارے سینیٹرز نے استعفے پیش نہیں کیے تو سی ای سی کمیٹی میں فیصلہ کریں گے۔
نیوز کے پروگرام’’ٹونائٹ ود ثمر عباس‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے سربراہ بی این پی مینگل اختر مینگل کا کہنا تجا لوگوں سے زبردستی ووٹ لیےگئے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے سینیٹرز نے پارٹی فیصلے کی خلاف ورزی کی، اگرکل تک ہمارے سینیٹرز نےاستعفے پیش نہیں کیےتوسی ای سی کمیٹی میں فیصلہ کریں گے۔
سربراہ بی این پی کا مزید کہنا تھا کہ آج سینیٹ نہیں سرکس کا اجلاس تھا، ہمارے سینیٹرز کو سکیورٹی پروٹوکول میں لاکر ووٹ ڈلوایا گیا۔