(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم کے والد اعظم صدیقی نے بیٹے کی حمایت میں سوشل میڈیا پر ردعمل جاری کردیا۔
رپورٹ کےمطابق 2 ہفتے قبل اعظم صدیق نے سوشل میڈیا سے وقفہ لینے کے فیصلے کا اعلان کیا تھا لیکن حال ہی میں بابراعظم کو انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ سے باہر کیے جانے کے بعد وہ ایک بار پھر بیٹے کے حق میں بول پڑے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں اعظم صدیقی نے بابراعظم کے مستقبل کے بارے میں امید کا اظہار ایک اردو شعر کے ذریعے کیا۔
انہوں نے باپ بیٹے کی تصویر کے ساتھ پوسٹ میں لکھا کہ انشاء اللہ جلد ہی بابر آپ کو کھیلتا اور ایکشن میں نظر آئے گا۔اپنی پوسٹ میں بابراعظم کے والد نے مداحوں کی جانب سے اسٹار کھلاڑی کی حمایت کرنے پر خیر خواہوں کا شکریہ بھی ادا کیا،ان کا خاندان اللہ کی مرضی سے مطمئن رہتا ہے، ہم اللہ کی رضا میں راضی ہیں اور آگے بھی رہیں گے۔