ایمرجنگ ایشیا کپ، پاکستان کس کی غلطی کی وجہ سے شکست کا شکار ہوا؟اندر کی بات سامنے آگئی
(ویب ڈیسک)ایمرجنگ ایشیاکپ کے اہم معرکے میں امپائرز کے ایک غلط فیصلے نے پاکستان کو جیتنے سے محروم کردیا۔
رپورٹ کےمطابق گزشتہ روز عمان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایمرجنگ ایشیاکپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل آئیں،اس میچ میں گرین شرٹس کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 7 رنز سے شکست ہوئی۔میچ کی دوسری اننگز میں پاکستان کی بیٹنگ کے دوران عرفات منہاس نے جارحانہ اننگز کھیل کر بھارتی باولرز کو پریشان کردیا ،تاہم عرفان منہاس کو 17ویں اوور کی آخری گیند پر متنازع آؤٹ قرار دیدیا گیا۔
عرفات منہاس 29 گیندوں پر 41 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 5 چوکے اور ایک چھکا تھا۔راسخ سلام 17ویں اوور کی آخری گیند کروانے آئے تو فیلڈر وڈھیرا نے عرفات کا کیچ تھام لیا لیکن باولر کی جانب سے نوبال کروائے جانے کے باوجود امپائرز نے بیٹر کو آؤٹ قرار دیا اور یوں پاکستان میچ جیتنے سے محروم ہوگیا۔
امپائرز کے متنازع فیصلے پر سوشل میڈیا پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ اگر بھارت کو میچ جتوانا تھا تو مقابلہ کیوں رکھوایا؟واضح رہے کہ پاکستان شاہینز کی ٹیم کل ایونٹ میں دوسرا میچ میزبان عمان کیخلاف کھیلے گی۔