پنجاب گورنمنٹ
آئینی ترمیم میں آرٹیکل 184 اور ازخود نوٹس والا معاملہ حل ہو رہا ہے: اسحاق ڈار
20 Oct 2024
20 Oct 2024
(لاہور نیوز) نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم میں آرٹیکل 184 اور ازخود نوٹس والا معاملہ حل ہو رہا ہے۔
اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈارکا کہنا تھا کہ 26 ویں ترمیم میں اٹھارویں ترمیم کی کمی بیشی دور کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 26 ویں ترمیم میں آرٹیکل 184اور ازخود نوٹس والا معاملہ حل ہو رہا ہے، ایسی چیزیں نہیں ہوتی کہ 19ویں آئینی ترمیم کو مکمل واپس لیں۔
اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کی پارٹی کی جانب سے سود، نظریاتی کونسل و دیگر پانچ ترامیم کی گئیں، جنہیں آئینی ترامیم کے مسودے میں شامل کیا گیا ہے۔