اپ ڈیٹس
  • 303.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

جے یو آئی کا آئینی پیکیج پر اتفاق، پی ٹی آئی کا ووٹ نہ دینے کا فیصلہ

20 Oct 2024
20 Oct 2024

(لاہور نیوز) جے یو آئی ف نے آئینی پیکیج پر اتفاق کر لیا جبکہ پی ٹی آئی کا ووٹ نہ دینے کا فیصلہ برقرار ہے۔

اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف بیرسٹرگوہر نے کہا ہے پی ٹی آئی آئینی ترامیم کے بل پر ووٹ نہیں دے گی، آئینی ترامیم ایک سنجیدہ مسئلہ ہے ، آئینی ترامیم کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان نے ملاقات ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان  نے ہمارے درد دکھ کو اپنا سمجھ کر رول ادا کیا ،آج بھی ہم  نے حکومتی مسودے پر غور کیا، پی ٹی آئی آئینی ترامیم کیلئے اسمبلی میں ووٹ نہیں دے گی۔

رہنما تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہمیشہ ساتھ رہے گا، ہمارا ان سے کوئی گلہ شکوہ نہیں، ہم بانی پی ٹی آئی کی ہدایت کے مطابق آگے بڑھ رہے ہیں، ہمارے ایم این ایز اور سینیٹرز کو ہراساں کیا گیا۔

سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم  نے آئینی پیکج پر اتفاق کیا، تحریک انصاف نے آئینی ترامیم کے حوالے سے ہمارے کردار کو سراہا، ہم  نے آئینی ترامیم میں مجموعی طور پر کالے سانپ کا زہر نکال دیا ہے، تحریک انصاف کو بنیادی مسودے پر کوئی اختلاف نہیں اس پر پی ٹی آئی نے بھی اتفاق کیا، آئینی پیکیج پر ملکی سطح پر اتفاق رائے ہو رہا ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا اسمبلی میں اپنی ایک اپوزیشن ہے ہم ان پر جبر نہیں کر سکتے، میں سمجھتا ہوں پی ٹی آئی جائز احتجاج کر رہی ہے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے