اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مولانا فضل الرحمان کی بلاول بھٹو کو آئینی ترمیم پر ووٹ دینے کی یقین دہانی

20 Oct 2024
20 Oct 2024

(لاہور نیوز) سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے بلاول بھٹو کو آئینی ترمیم پر ووٹ دینے کی یقین دہانی کرا دی۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں مولانا فضل الرحمان نے بلاول بھٹو کو آئینی ترمیم پر ووٹ دینے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ہمارے ارکان اسمبلی پہنچ گئے ہیں، میں بھی کچھ دیر میں ایوان میں پہنچ رہا ہوں۔

پارلیمنٹ ہاؤس آمد کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آپ سب کو 26 ویں آئینی ترمیم مبارک ہو، یہ ایکٹ فوری طور پر نافذ العمل ہو گا، ترمیم میں کوئی متنازع نکتہ نہیں بچا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے لیے مولانا اور میں نے کوشش کی کہ انہیں سیاسی جماعت مانیں اور وہ سیاسی جماعت کے طور پر انگیج ہوں، دو ماہ سے مولانا ان سے بات چیت کر رہے ہیں، پی ٹی آئی کے اعتراضات میں سے اب کونسا پوائنٹ باقی رہتا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پی ٹی آئی نے مولانا سے طے کیا صبح ملاقات کرنی ہے، میری اور مولانا کی پریس کانفرنس کے بعد پی ٹی آئی کا ردعمل آیا، میری اور مولانا کی پریس کانفرنس کے بعد جو پی ٹی آئی کا ردعمل آیا وہ افسوس ناک بات ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج تک ترمیم کے حوالے سے ایک بھی تجویز پی ٹی آئی نے نہیں دی، امید ہے آج وہ مولانا فضل الرحمان سے ملیں گے، ان سے درخواست کرتا ہوں ان کو ساتھ دینا چاہئے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ پی ٹی آئی ساتھ ہو یا نہ ہو ہماری کوشش ہے کہ ترمیم ہو جائے، اب کوئی مجھے جلد بازی کا طعنہ نہیں دے سکتا، آج یہ کام پورا ہونے جا رہا ہے، میری پوری کوشش تھی مولانا سے ملکر اتفاق رائے سے بل پاس ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جسٹس منصور علی شاہ نے خود سنیارٹی کے ساتھ میرٹ کی بات کی ہے، ایک جج نے مجھے اور آصفہ بی بی کو وہ انصاف دیا جو کوئی کبھی نہیں دے سکا۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے