اپ ڈیٹس
  • 303.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

کرول گھاٹی میں واقع جعلی ڈرنکس یونٹ پر چھاپہ، 400 لیٹر تیار محلول ضائع

20 Oct 2024
20 Oct 2024

(لاہور نیوز) فوڈ سیفٹی ٹیموں کا کرول گھاٹی میں واقع جعلی کاربونیٹڈ ڈرنکس یونٹ پر چھاپہ، 400 لیٹر تیار ڈرنکس اور دیگر ممنوعہ اشیاء قبضے میں لے کر تلف کر دی گئیں۔

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے بتایا کہ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کرول گھاٹی میں واقع جعلی کاربونیٹڈ ڈرنکس یونٹ پر چھاپہ مارا، اس دوران 400لیٹر تیار ڈرنکس، چینی اور ممنوعہ اشیاء قبضے میں لے کر تلف کر دی گئیں اور ذمہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، فلنگ مشینیں، گیس مشین، سلنڈر اور نیلے ڈرم ضبط کر لیے گئے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے مزید بتایا کہ جعلی یونٹ میں کھلے رنگ، کیمیکلز اور نل کے آلودہ پانی سے جعلی بوتلیں تیار کی جا رہی تھیں، معروف برانڈز کی جعلی لیبلنگ لگا کر مضر صحت بوتلیں سپلائی کے لیے تیار کی گئیں۔

 موقع پر کیے گئے ٹیسٹ میں مذکورہ اشیاء مضر صحت پائی گئیں ، ٹیسٹنگ رپورٹ بھی عدم موجود پائی گئی، یونٹ میں صفائی کے ناقص انتظامات، حشرات زدہ فرش، جالے لگی دیواریں اور مکھیوں کی بھرمار پائی گئی، قوانین کے برعکس تیار جعلی مضر صحت محلول کو نان فوڈ گریڈ ڈرموں میں رکھا گیا تھا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے