اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مولانا فضل الرحمان نے آئینی ترمیم کے معاملے پر حکومت سے مزید وقت مانگ لیا

20 Oct 2024
20 Oct 2024

(لاہور نیوز) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آئینی ترمیم کے معاملے پر حکومت سے مزید وقت مانگ لیا اور کہا کہ مجھ تک بانی پی ٹی آئی عمران خان کے مثبت رویے کا پیغام پہنچایا گیا، صبح جواب مل جائے گا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور جے یو آئی نے آئینی ترمیم پر اتفاق رائے حاصل کیا تھا، ابتدائی مسودے کے جتنے حصوں پر اعتراض کیا، حکومت اس سے دستبردار ہونے پر آمادہ ہو گئی۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آئینی ترمیم کے حوالے سے ہمارا کوئی متنازعہ نکتہ نہیں، پی ٹی آئی قیادت نے مجھ سے آج دن تک کا وقت مانگا۔ میں نے اتفاق کیا، آج ان کا جواب مل جائے گا۔

بلاول بھٹو زرداری

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مولانا کا شکر گزار ہوں، آئینی اصلاحات جو ہونے جا رہی ہیں اس کا مسودہ تمام جماعتوں نے تسلیم کیا ہے، مولانا نے باقی اپوزیشن جماعتوں کو کل تک کا وقت دیا ہے مجھے یقین ہے کہ وہ مولانا کو مثبت جواب ضرور دیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ان کے اعتراضات اب ترمیمی بل میں موجود نہیں ہیں، مجھے امید ہے کہ جیسے ان کی ملاقات ہو جاتی ہے تو پارلیمان کے اجلاس میں مولانا میری درخواست مانیں گے، میری درخواست ہے کہ وہ بل جے یو آئی خود پیش کرے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ مجھے پورا یقین ہے مولانا فضل الرحمان پی ٹی آئی کو بھی قائل کر لیں گے، پی ٹی آئی کو جن نکات پر تحفظات تھے وہ اب آئینی ترمیمی بل میں شامل نہیں، چاہتا ہوں سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے سے آئین سازی ہو۔

پریس کانفرنس کے اختتام پر چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ سے واپس روانہ ہوگئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے