اپ ڈیٹس
  • 303.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

جعلی پیر کی ساتھی سے ملکر ذہنی مریض لڑکی سے زیادتی

19 Oct 2024
19 Oct 2024

(ویب ڈیسک) جعلی پیر نے ساتھی کے ساتھ ملکر ذہنی مریض لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

واقعہ لاہور کے علاقے شاد باغ میں پیش آیا، واقعہ کا مقدمہ متاثرہ خاتون کی مدعیت میں درج کرلیا گیا جس میں خاتون سمیت تین افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔ملزم جاوید اور اسکے ساتھی اصغر نے لڑکی کو دم کرنے کے بہانے زیادتی کا نشانہ بنایا اور جنسی درندگی کی ویڈیوز بناکر اسے وائرل کرنے کی دھمکیاں دیتے رہے۔

مقدمے میں لکھا گیا ہے کہ ملزموں نے لڑکی سے مختلف حیلے بہانوں سے 18 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سونا اور موبائل بھی ہتھیائے اور جعلسازی سے کاغذات تیار کرکے لڑکی سے جھوٹا نکاح بھی کیا۔پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی نفسیاتی مریض ہے، جسے والدین دم کروانے کیلئے جعلی پیر کے پاس لے کر گئے تھے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم جاوید، اصغر اور ساجدہ کے خلاف کارروائی اور گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے