اپ ڈیٹس
  • 302.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

جاوید بٹ کے قتل میں اہم پیش رفت، دونوں ملزموں کی شناخت پریڈ مکمل

19 Oct 2024
19 Oct 2024

(لاہور نیوز) طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل میں اہم پیش رفت ہو گئی، جاوید بٹ قتل کے دونوں ملزموں کی شناخت پریڈ کر لی گئی ہے۔

جاوید بٹ کی بیوہ نے شناخت پریڈ کے دوران قتل کرنے والے شوٹر اظہر اور الیاس کو پہچان لیا، پولیس ذرائع کے مطابق جاوید بٹ کے قتل میں ملوث شوٹر اظہر اور الیاس کو پولیس  نے گرفتار کرکے شناخت پریڈ کیلئے جیل بھجوایا تھا، جاوید بٹ کی بیوہ نے جیل میں جا کر اظہر اور الیاس کی شناخت کی۔

قتل کے وقت جاوید بٹ کی اہلیہ بھی اگلی سیٹ پر بیٹھی تھیں جبکہ جاوید بٹ قتل کیس کے مرکزی ملزم قیصر بٹ نے 22 اکتوبر تک عبوری ضمانت کروا رکھی ہے اور قیصر بٹ عبوری ضمانت کروانے کے بعد ابھی تک شامل تفتیش نہیں ہوا۔

جاوید بٹ قتل کیس میں مطلوب دو ملزم امیر مصعب اور عارف بھٹی ابھی گرفتار نہیں ہوئے، جاوید بٹ قتل کیس کی تفتیش کیلئے ایک جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم بھی بنا دی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے