اپ ڈیٹس
  • 302.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت ملتوی

19 Oct 2024
19 Oct 2024

(لاہور نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت ملتوی کر دی گئی۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس پر سماعت کی، وکلاء عثمان ریاض گل، فیصل چودھری اور خالد یوسف عدالت پیش ہوئے۔

دوران سماعت وکیل فیصل چودھری نے موقف اپنایا کہ ملزمان کی حاضری کیلئے ویڈیو لنک پر پیش کرنے کا حکم دیا جائے، 3 اکتوبر کے بعد سے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی سے وکلاء کی ملاقات نہیں ہو سکی۔

وکیل فیصل چودھری نے مزید کہا کہ یہ بھی دیکھنا چاہتے ہیں کہ ملزمان کس حالت میں ہیں، ویڈیو لنک ممکن نہیں تو ملزمان کی عدالت پروڈکشن کے احکامات جاری کیے جائیں۔

جج ناصر جاوید رانا نے استفسار کیا کہ ویڈیو لنک صرف ایک سماعت کیلئے کرنا چاہتے یا تمام سماعتیں ویڈیو لنک کے ذریعے کرنا چاہتے ہیں؟ ویڈیو لنک پر سماعت چاہتے ہیں تو تحریری درخواست دے دیں۔

بعدازاں اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس پر سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے