اپ ڈیٹس
  • 302.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

علیمہ اور عظمیٰ خان کی ضمانت بعداز گرفتاری کی درخواست پر سماعت ملتوی

19 Oct 2024
19 Oct 2024

(لاہور نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی ضمانت بعداز گرفتاری کی درخواست پر سماعت ملتوی کر دی گئی۔

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمنسٹریٹو جج راجہ جواد عباس نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی درخواست ضمانتوں پر سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کے وکیل نیاز اللہ نیازی ، عثمان گل اور سردار مصروف و دیگر عدالت پیش ہوئے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے دونوں ججز کے رخصت پر ہونے کے باعث سماعت ایڈمنسٹریٹو جج نے کی۔

دوران سماعت ایڈمنسٹریٹو جج راجہ جواد عباس نے ریمارکس دیئے کہ میں اس عدالت کا ڈیوٹی جج نہیں اس لیے درخواست ضمانت پر فیصلہ نہیں کر سکتا۔

بعدازاں انسداد دہشت گردی عدالت نے عظمیٰ خان اور علیمہ خان کی درخواست ضمانت پر سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے