اپ ڈیٹس
  • 302.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سی ٹی ڈی پنجاب کی مختلف شہروں کارروائی، 7 دہشتگرد گرفتار

19 Oct 2024
19 Oct 2024

(لاہور نیوز) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر صوبے کے مختلف شہروں میں 129 انٹیلی جنس بیسڈ (آئی بی اوز) آپریشن کیے،اس دوران 7 دہشتگرد گرفتار کر لیے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کارروائی لاہور ، بھکر ،اٹک ،وہاڑی بہاولپور اور جھنگ میں کی گئی ،لاہور اور بھکر سے فتنہ الخوارج کے 2 انتہائی خطرناک دہشت گرد اسلحہ اور باروی مواد سمیت گرفتار کرلیے گئے۔ دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد،9 ڈیٹونیٹر ،حفاظتی فیوز وائر 9 فٹ، گولیاں، اسلحہ،آئی ای ڈی بم 2 ،موبائل فون ممنوعہ پمفلٹ اور نقدی برآمد کیے گئے ہیں۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں کی شناخت حیات اللہ ، شین خان ،محمد صدیق، ظہوراحمد،اکرام خان، مبشرعلی اور خان کے نام سے ہوئی ہے۔

حکام کا مزید کہنا ہے دہشت گرد مختلف مقامات پر کارروائی کرکے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے، رواں ہفتے میں 2943 کومبنگ آپریشنز کے دوران257 مشتبہ افراد گرفتار کیے، 68537 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی، سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے