اپ ڈیٹس
  • 302.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار

حکومت مرضی کا چیف جسٹس لاکر غیرآئینی اقدامات کو جائز قرار دینا چاہتی ہے: شیخ وقاص

19 Oct 2024
19 Oct 2024

(لاہور نیوز) سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ حکومت مرضی کا چیف جسٹس لاکر غیرآئینی اقدامات کو جائز قرار دینا چاہتی ہے۔

سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے دنیا نیوز کے پروگرام ’’ٹونائٹ ود ثمرعباس‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کمیٹی میں صرف عامر ڈوگر موجود تھے، عامرڈوگر نے کہا بانی پی ٹی آئی سے رہنمائی لیں گے۔

شیخ وقاص نے کہا کہ سینئر ترین جج ہی چیف جسٹس ہونا چاہئے، ہمارے لئے سب جج قابل احترام ہیں، آئینی ترمیم کا مسودہ متفقہ طور پر منظور نہیں ہوا، آئینی بینچ کی تشکیل سے متعلق بھی ہمارے تحفظات ہیں۔

سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی نے کہا کہ حکومت اپنی مرضی کا چیف جسٹس لانا چاہتی ہے، ہمارے پاس مولانا کا مسودہ ہے جو پچھلے مسودوں سے بہتر ہے، ہم حکومتی مسودے سے بالکل اتفاق نہیں کرتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے لئے بانی پی ٹی آئی کی رہنمائی اشد ضروری ہے، حکومت تحریک انصاف کو کالعدم کرنا چاہتی ہے، تمام اراکین پراعتماد ہے کہ وہ آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ نہیں دیں گے، تمام ایم این ایز بانی پی ٹی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے