اپ ڈیٹس
  • 302.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

آئینی ترمیم سینیٹ میں پیش نہ ہو سکی، اجلاس کل 11 بجے تک ملتوی

18 Oct 2024
18 Oct 2024

(لاہور نیوز) حکومت آئینی ترمیم سینیٹ اجلاس میں منظوری کیلئے آج بھی پیش نہ کرسکی، اجلاس کل صبح 11 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا جس میں حکومت کی جانب سے 26 ویں آئینی ترامیم کو منظوری کیلیے پیش کیا جانا تھا، اجلاس کے دوران سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی جانب سے وقفہ سوالات موخر کرنے کی قرارداد پیش کی گئی جسے منظور کر لیا گیا، اجلاس میں سانحہ کارساز کے شہداء کی دعائے مغفرت کیلئے دعا کروائی گئی۔

ایک موقع پر چئیرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی  نے اجلاس ایک گھنٹے کیلئے موخر کرنے کی تجویز دی جس کی سینیٹر عرفان صدیقی  نے حمایت بھی کی، یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ایک میٹنگ ہو رہی ہے اور کابینہ اجلاس بھی ہے، اگر مناسب سمجھیں تو ایک گھنٹے تک کے لیے اجلاس ملتوی کر دیا جائے۔

مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مجوزہ آئینی ترمیم میں کوئی ایسی چیز میں نہیں آرہی جو بنیادی حقوق کے خلاف ہو، چاہتے ہیں اتفاق رائے سے ترمیم پاس ہو، انہوں نے کہا کہ حماس رہنما کی شہادت کیخلاف قرارداد لانے پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے۔ 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے