اپ ڈیٹس
  • 302.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

مخصوص نشستوں کا معاملہ، الیکشن کمیشن کو عدالتی فیصلے پر عمل کرنا ہو گا: سپریم کورٹ

18 Oct 2024
18 Oct 2024

(لاہور نیوز) سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو مخصوص نشستوں کے معاملے پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کرنا ہو گا۔

سپریم کورٹ کے 8 ججز  نے مخصوص نشستوں کے فیصلے کے حوالے سے حتمی وضاحت جاری کر دی، مخصوص نشستوں کا فیصلہ دینے والے آٹھ ججز  نے الیکشن کمیشن اور پی ٹی آئی کی متفرق درخواستوں پر وضاحت جاری کی۔

الیکشن کمیشن  نے الیکشن کمیشن ترمیمی ایکٹ کے بعد سپریم کورٹ سے رائے طلب کی تھی، عدالت عظمیٰ کی دوسری وضاحت دو صفحات پر مشتمل ہے، سپریم کورٹ نے دوسری وضاحت میں کہا ہے کہ مخصوص نشستوں کا مختصر فیصلہ جاری ہونے کے بعد الیکشن کمیشن اس حوالے سے ہونے والی ترمیم کا پابند نہیں، الیکشن کمیشن کو اکثریتی فیصلے پر عمل کرنا ہو گا۔

عدالت عظمیٰ نے قرار دیا کہ الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے ماضی سے اطلاق کو وجہ بنا کر 12 جولائی کا سپریم کورٹ فیصلہ غیر مؤثر نہیں ہو سکتا، مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے مزید کسی وضاحت کی ضرورت نہیں، آئین کے آرٹیکل 189 کے تحت سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد ہونا ہے، الیکشن ایکٹ میں ترمیم ہمارے فیصلے کو ختم نہیں کر سکتی۔

سپریم کورٹ نے دوسری وضاحت میں کہا کہ ہم تفصیلی فیصلہ آنے سے پہلے بھی ایک وضاحت جاری کر چکے ہیں اور ہم  نے وضاحت کے لیے رجوع کرنے کا حق اس لیے دیا تھا کہ مختصر حکم نامے پر عملدرآمد میں کوئی پریشانی نہ ہو۔

وضاحت میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن بغیر مزید وضاحت طلب کیے ہمارے حکم نامے پر عملدرآمد کرنے کا پابند ہے، رجسٹرار آفس اس وضاحتی حکم نامے کی کاپی الیکشن کمیشن اور پی ٹی آئی کو بھیجے۔ 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے